امیر حمزہ بابا شینواری کا عالمی اور ملکی سیاست پر گہرا نظر

امیر حمزہ بابا شینواری کے 1972 کے خطوط میں پاکستان اور افغانستان کے مستقبل پر ایک بصیرت انگیز تجزیہ موجود ہے۔ کیا ہم نے ان کی باتوں سے کچھ سیکھا؟

امیر حمزہ بابا شینواری کہتے ہیں کہ اس نے تحریک پاکستان میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ 

لنڈی کوتل تحصیل سے تعلق رکھنے والے پشتو زبان کے مشہور و معروف شاعر اور ادیب، امیر حمزہ بابا شینواری کو اگر “پشتو غزل کا بابا” کہا جاتا ہے اور عوام انہیں پشتو زبان کے ایک عظیم شاعر اور ادیب کے طور پر جانتے ہیں، تو دوسری طرف حمزہ بابا کا عالمی اور ملکی سیاست پر بھی گہری نظر تھی۔ 

میں نے امیر حمزہ بابا کے اردو میں لکھے گئے خطوط کی کتاب “خطوطِ حمزہ بابا” کا مطالعہ کیا۔ اس کتاب میں حمزہ بابا کے تقریباً 304 خطوط شامل ہیں، جو انہوں نے اپنے دوست سید انیس شاہ جیلانی کو اردو زبان میں لکھے تھے۔

ان خطوط میں سے ایک خط، جو انہوں نے اپنے دوست “مجذوب” (حمزہ بابا سید انیس شاہ جیلانی کے لیے “مجذوب” کا لفظ استعمال کرتے تھے) کو 26 جون 1972 کو لکھا اور بھیجا تھا، اس میں انہوں نے بہت اہم باتیں لکھی ہیں، خاص طور پر پاکستان اور افغانستان کے حوالے سے ایک نہایت اہم موضوع پر بات کی ہے۔ 

امیر حمزہ بابا اپنے دوست کو لکھتے ہیں کہ “میں نے تحریک پاکستان میں حصہ لیا ،وہ کہتے ہیں کہ  پاکستان اسلام کے نام پر تو بنا، لیکن یہاں اقتدار انگریزوں کے وفاداروں کے ہاتھ میں دیا گیا۔ 

اسی خط میں حمزہ بابا دعا کرتے ہیں کہ “اللہ تعالیٰ اس بپاکستان کی حفاظت کریں۔ وہ مزید لکھتے ہیں کہ مجھے اس ملک کی کمزور ہونے  کا بہت غم اور درد محسوس ہوتا ہے، وہ مزید لکھتے ہیں کہ  اگر یہ ملک محفوظ نہ رہا تو افغانستان بھی بھارت (حمزہ بابا ہندوستان کے لیے ‘بھارت’ کا لفظ استعمال کیا ہے) کے پنجوں سے نہیں بچ سکے گا۔

اگر ہم حمزہ بابا کی اس بات پر گہرائی سے غور کریں تو یہ ایک بہت بڑی حقیقت ہے کہ افغانستان کے لیے پاکستان کا وجود بہت اہم ہے۔ یہ دونوں مسلمان ہمسایہ ممالک ہیں اور انہیں آپس میں اچھے سیاسی اور اقتصادی تعلقات رکھنے چاہئیں۔

حمزہ بابا کے اس خط سے ظاہر ہوتا ہے کہ اگرچہ وہ افغانستان اور پشتونوں سے محبت رکھتے تھے، لیکن ساتھ  وہ پاکستان سے بھی محبت رکھتے تھے۔ جیسا کہ انہوں نے خود کہا کہ انہوں نے تحریک پاکستان میں بڑھ چڑھ کر حصہ کیا۔ 

The Afghanistan Crisis: Pakistan’s Unpaid Bill for a War It Didn’t Start :دیکھیے

موجودہ حالات اور پاکستان افغانستان تعلقات

بدقسمتی سے، آج جب میں یہ مضمون لکھ رہا ہوں، 2025 سال  مارچ کی 18  تاریخ ہے، اور پاکستان اور افغانستان کی سرحد تورخم پر بند ہے، جس کی وجہ سے دونوں طرف کے عوام اور مسافروں کو  شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

سرحد کی بندش کے باعث پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوطرفہ تجارت بھی معطل ہوچکی ہے، جس کی وجہ سے دونوں ممالک کی معیشت کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔

کسٹم ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں کے مطابق، تورخم بارڈر پر روزانہ تقریباً 3 ملین ڈالر کی دوطرفہ تجارت ہوتی ہے، جس کا مطلب ہے کہ اب تک سرحد کی بندش کے باعث پاکستان کو  ملین ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے۔ اگر سرحد مزید بند رہی تو یہ نقصان اور بھی بڑھے گا۔ 

تورخم بارڈر کیوں بند کیا گیا؟

پاکستانی حکام کے مطابق، 21 فروری، جمعہ کی رات، افغان سیکیورٹی اہلکاروں نے ایک متنازعہ چیک پوسٹ پر تعمیراتی کام شروع کردیا، جس سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی۔ پھر فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں سرحد کو ہر قسم کی آمدورفت اور تجارت کے لیے بند کردیا گیا۔ آج اس بندش کو 25 دن ہوچکے ہیں۔

حمزہ بابا کی نظر میں پاکستان-افغانستان تعلقات

یہاں ہم ایک بار پھر حمزہ بابا کی بات کو یاد کرنا چاہیں گے کہ پاکستان اور افغانستان کا وجود ایک دوسرے کے لیے بہت اہم ہے۔ اگر پاکستان مضبوط ہوگا تو یہ افغانستان کے لیے بھی فائدہ مند ہوگا، اور اگر افغانستان اقتصادی طور پر مستحکم ہوگا تو یہ پاکستان کے لیے بھی اچھا ہوگا۔

اس وقت، جب پاکستان اور افغانستان کے درمیان یہ تنازعہ پیدا ہوچکا ہے، دونوں ممالک کی حکومتوں اور سیکیورٹی حکام کو بات چیت کے ذریعے مسئلہ حل کرنا چاہیے۔

اگر پاکستان اور افغانستان کے حکام اس تنازعے کو طول دیتے رہے اور ایک دوسرے پر گولیاں برسانا بند نہ کیں، تو خدا نہ کرے کہ یہ ایک بڑے جنگ میں تبدیل ہوجائں گی۔ خدانخواستہ اگر جنگ چھڑ گئی تو سب سے زیادہ نقصان افغانستان کا ہوگا، کیونکہ یہ ملک گزشتہ 40 سالوں سے جنگ کا شکار ہے، جس نے اس کے سیاسی، اقتصادی، اور عام شہریوں  کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

Nasib Shah Shinwari

Nasib Shah Shinwari

Nasib Shah Shinwari is a South Asia Times correspondent based in Landikotal, Khyber Pakhtunkhwa. A dedicated peace activist, he specializes in Pakistan-Afghanistan affairs, focusing on border dynamics, refugee issues, and regional security. With deep local insights and a commitment to conflict resolution, he brings ground-level perspectives to critical geopolitical debates.

Recent

The Nobel Peace Prize or War Prize? A History of Controversial Laureates.

The Nobel Peace Prize or War Prize? A History of Controversial Laureates

Far from being an impartial recognition of pacifism, the Nobel Peace Prize’s legacy is marred by controversial laureates whose actions have been linked to immense violence. The prize is not a universal arbiter of peace but a political instrument reflecting a Western-centric worldview, rewarding figures who align with its geopolitical interests, regardless of the blood on their hands.

Read More »
An analysis of a false Financial Times report on a Pakistan-US port deal, its journalistic flaws, and its weaponization for political gain.

Geopolitics, Journalism, and the Anatomy of a False Narrative

A recent Financial Times story claimed Pakistan was pitching a new Arabian Sea port to the US Built on anonymous sources and logical flaws, the report was quietly corrected. This article dissects how the flimsy reporting was weaponized by domestic and regional actors to push a false narrative, revealing more about their political agendas than Pakistan’s foreign policy.

Read More »
An analysis of the Trump Gaza peace plan. Despite Hamas's surprise support, deep divides over security and sovereignty threaten any chance of lasting peace.

The Promises and Perils of the New Gaza Plan

A new Gaza peace plan by Donald Trump has international backing and a surprising partial acceptance from Hamas. However, its journey toward lasting peace is threatened by critical deal-breakers and the unresolved core question of Palestinian political sovereignty.

Read More »
Pakistan’s associate membership at CERN marks a milestone in science and technology collaboration. By partnering with the world’s leading particle physics center, Pakistan is strengthening innovation, research, and high-tech industry integration, paving the way for economic and scientific advancement.

Pakistan’s Path to Innovation through CERN Partnership

Pakistan’s growing partnership with CERN highlights its rising role in global science and technology. As the first South Asian state to become an associate member, Pakistan is advancing research, training young scientists, and opening doors for high-tech industry and innovation through its collaboration with the world’s leading particle physics center.

Read More »